Pages

Subscribe:

Ads 468x60px

Sunday 1 April 2012

از اشفاق احمد زاویہ ٣ تھری پیس میں ملبوس بابے اور چغلی میٹنگ

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان کے وجود کے اندر ایک ایسا عضو ہے ، جو اگر خراب ہو جائے تو سارے کا سارا بندہ خراب ہو جاتا ہے ، اور وہ عضو دل ہے - اس طرح سے ہم اور آپ لوگوں کے دل خراب ہو گئے ہیں ، اور ان کے اوپر راکھ جم گئی ہے - جیسے پرانی دیگچی جس میں چائے پکاتے ہیں وہ اندر اور باہر سے ہو جاتی ہے بالکل اس طرح سے ہمارے دل ہو گئے ہیں - اور ہم الله کے ذکر سے اس کو صاف کرتے ہیں ، اور اس کو مانجا لگاتے ہیں اور" اللہ ہو " کے ذکر سے اس زنگ اور کائی لگے دل کو صافکرتے ہیں - اور یہ خرابی بے شمار گناہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے -
میں نے دل میں سوچا کہ میں ایک اچھا نیک سا نوجوان ہوں اور میں نے کوئی خاص گناہ نہیں کیا تو میرا دل کیسے کالا ہو گیا - محفل ذکر سے قبل وہ بابا جی کہنے لگے ، پیشتر اس کے کہ ہم محفل شروع کریں شاید بہت سارے اصحاب یہ سوچتے ہیں کہ وہ تو اچھے ہیں ، انھوں نے کوئی گناہ نہیں کیا - تو پھر کیسے ہمارا دل کالا ہو گیا - کوئی بڑا گناہ نہیں کیا کوئی چوری چاری نہیں کی ، کسی کےگھر پر قبضہ نہیں کیا -
بابا جی کہنے لگے کہ ایسا سوچنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بہت بڑے گناہوں میں سے ایک بہت بڑا گناہ غیبت ہے -

0 comments:

Post a Comment