Pages

Subscribe:

Ads 468x60px

Showing posts with label Urdu Iqtibas. Show all posts
Showing posts with label Urdu Iqtibas. Show all posts

Saturday, 7 April 2012

منزل

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اللہ کوئی چھوٹا سااسٹیشن نہیں بلکہ ایک بہت بڑاجنکشن ہے جس پر کئی راستوں سے پہنچاجا سکتا ہے۔ ایک راستہ عقل و دلیل کا ہے اور ایک راستہ عشق ودیوانگی کا۔ ایک راستہ جاننے کے بعد ماننے کا ہے اورایک ماننے کا ہے جس میں جاننے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

ایک ربط احساس و جذبے کا بھی ہے جسکے لئے بچوں کی سی معصومیت اور بے ساختگی کا ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔ یعنی راستہ الگ ہے لیکن منزل "اللہ" ایک ہے اب یہ ہم پر منحصرہے کہ ہم اُس تک کیسے پہنچتے ہیں۔

Friday, 6 April 2012

اصل جہیز

شادی کے دوسرے دن صائمہ خالہ کے گھر محلہ کی عورتوں کا تانتا لگ گیا تھا۔ کل صائمہ خالہ کے بڑے لڑکے کی شادی ہوئی تھی۔ 
صائمہ خالہ گھر آنے والی خواتین کی خاطر داری میں مصروف تھیں۔
اتنے میں کسی خاتون نے کہا۔ 
’’صائمہ خالہ خاطر تواضع تو شام میں بھی ہوتی رہے گی ابھی تو ہم بڑی بہو کا جہیز دیکھنے آئے ہیں۔‘‘
خالہ نے کہا ۔
’’ ٹھیک ہے۔ اﷲ کا کرم ہے کہ مجھے جہیز میں سب کچھ مل گیا ہے۔ دلہن کے کمرے میں آؤ میں تمہیں جہیز دکھاتی ہوں۔ ‘‘
پھر انھوں نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا اور کہا۔ 
’’دیکھو یہ ہے میرا اصل جہیز!!‘‘